جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افریقی ملک گھانا میں زیر تعمیر چرچ گرنے سے 22 افراد ہلاک

چرچ

گھانا: افریقی ملک گھانا کے مشرقی علاقے میں زیر تعمیر تین منزلہ چرچ گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب زیر تعمیر چرچ کے اندر لوگ عبادت میں مصروف تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مشرقی خطے میں واقع اکییم بتبی نامی عمارت میں لوگ عبادت کر رہے تھے جو ابھی زیر تعمیر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں گیارہ خواتین، ایک بچہ اور دس مرد شامل ہیں، علاوہ ازیں کارکن، پولیس، فوجیوں اور فائر فائٹرز پر مشتمل امدادی ٹیمیں عمارت کے اندر پھنسے ہوئے افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔

لاپتہ افراد کی تعداد معلوم نہ ہوسکی جبکہ آٹھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہ چل سکا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جب حادثہ پیش آیا اس وقت ساٹھ سے زائد افراد زیر تعمیر چرچ میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں