جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

لیاری میں چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شہری زخمی

کراچی : لیاری میں چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔

لیاری کے علاقے بغدادی تھانے کی حدود کمیلہ اسٹاپ کے قریب چینی باشندے کی گاڑی فائرنگ کی گئی، جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا، جبکہ جیکسن نامی چائنیز باشندہ گاڑی کے شیشے سے زخمی ہوگیا، دونوں افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 افرد تھے۔ مسلح ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ چینی باشندہ ایریا ویزٹ پر آیا ہوا تھا۔ گاڑی میں ڈرائیور اور چینی باشندہ کا ترجمان موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے بھی چین کو واحد اقتصادی، سفارتی اور فوجی طاقت تسلیم کرلیا

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے گاڑی میں بیٹھا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ چینی باشندہ شیشہ ٹوٹ کر لگنے سے زخمی ہوا، ایک راہ گیر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا، زخمی شخص کے ہاتھ اور پیٹ پر گولیاں لگی ہیں۔ موقع سے 2 نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔ خول کو فارنسک کے لیے بھیجا جائے گا۔

متعلقہ خبریں