جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

اسکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا، ویڈیو وائرل

کوبرا

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک اسکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: گھر سے انسانی لاش سمیت 100 سے خطرناک زائد سانپ برآمد

اسکول کے ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر جھاڑا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ خبریں