جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کولمبین کسان نے دنیا کا سب سے وزنی آم پیدا کرکے ورلڈ ریکارڈ بنالیا

وزنی

کولمبیا کے کسان نے دنیا کا سب سے وزنی آم پیدا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔

رپورٹ کے مطابق اس آم کو کولمبیا سے تعلق رکھنے والے کسان نے اُگایا ہے جس کا وزن 4.25 کلو گرام ہے جب کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے وزنی آم کا عالمی ریکارڈ فلپائن کے کسان کے پاس تھا جس نے 2009 میں 3.43 کلو گرام کا آم اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سڑک کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

آم کی پیداوار کرنے والے کسان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا پر یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ کولمبیا کے لوگ نہایت عاجز اور محنت کش ہیں جو محبت کے ساتھ بہترین پھل اگاتے ہیں۔

کسان کا کہنا تھا اسے امید ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یہ کارنامہ لوگوں میں خوشی کا سبب بنے گا۔

متعلقہ خبریں