جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا ویکسین ریسرچ کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے : فواد چوہدری

ویکسین ریسرچ

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے سینیٹائزر بنائے، کورونا سے متعلق ویکسین ریسرچ کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 سب کے لیے چیلنج ہے۔ 26 فروری کو پاکستان میں پہلا کورونا کا کیس سامنے آیا، اس وقت پاکستان میں ہم کوئی چیز نہیں بنارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کوالٹی کلیئرنس کے بعد پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع ہوجائی گی : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتے طے کیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ پاکستان میں سینیٹائزر کی قلت ہوگئی تھی، اس لئے ہم نے خود سینیٹائزر بنائے۔ دنیا میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس ہفتوں میں بنا دی گئیں اور اس پر ہم نے بھی کام شروع کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کورونا سے متعلق ویکسین ریسرچ کے لئے کمیٹی بنائی ہے۔ 5 بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں