جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال

کُل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے قتل اور گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

ترجمان نے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو ہم سے چھینا اور اندھا کیا جارہا ہے : مشعال ملک

ترجمان نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے نام نہاد آپریشن کے بہانے ضلع شوپیاں، اسلام آباد اور پلوامہ میں نوجوانوں کو شہید اور گھروں کو مسمار کیا۔

خیال رہے کہ بھارت نے کُل جَماعتی حُریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار کو بھی گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں