جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قومی شاہراہوں پر حادثات میں کمی کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے : گورنر بلوچستان

قومی شاہراہوں پر حادثات

کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو صوبہ بھر میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قانون سازی کے ذریعے ہی صوبے میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ منظور ہوجائیگا، اپوزیشن خواب دیکھتی رہ جائے گی : گورنر پنجاب

امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں بالخصوص ڈرائیور حضرات کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

بریفنگ کے دوران ڈی آئی جی موٹر وے پولیس جاوید علی مہر، صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ فتح بھنگر اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان شاہنواز علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں