لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ اصل آزادی تب ملتی ہے جب قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سازش کے تحت ملک کو دلدل میں پھنسایا گیا، پیغام جانا چاہیے لوگوں کا جنون طاقت سے نہیں روکا جاسکتا، اللہ دلوں میں سوچ ڈال دیتا ہے تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی، جلسہ روکنے کیلئے ہمارے 2 ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا، کنٹینرز لگائے گئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی غلام بن جاتی ہے، کوئی حیثیت نہیں ہوتی، سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، جرائم پیشہ لوگوں کو مسلط کیا گیا، جب قوم فیصلہ کرلیتی ہے تو کوئی انہیں روک نہیں سکتا، اپنی قوم کو ہر قسم کا ظلم برداشت کرتے دیکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑیں گی، میں تیار ہوں : عمران خان
ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں وقت گزارا، لوگوں کو نا انصافی کے خلاف کھڑے ہوتے دیکھا، جو قوم غلام بن جاتی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، خوف کی غلامی کرنے والے جانوروں سے بھی نیچے چلے جاتے ہیں، علامہ اقبال نے سمجھایا صرف آزاد لوگوں کی حیثیت ہوتی ہے، سندھ میں جو ظلم ہورہا ہے اس کا آپ اندازہ ہی نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ میرے اوپر دہشت گردی کے 40 کیسز ہیں، اصل آزادی تب ملتی ہے جب قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے، ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، باہر کے لوگوں کو ظلم کے سامنے کھڑے ہوتے دیکھا ہے، میری مقدمات میں سنچری ہوگئی، بدقسمتی سے عام آدمی تھانہ کچہری میں ٹھوکریں کھاتا ہے، باہر کے لوگوں کو امربالمعروف پر عمل کرتے دیکھا ہے۔