جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل کے آغاز سے ایک روز قبل نیشنل اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی

آگ

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ایک دن قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویلڈنگ کے کام کے دوران آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے پی ایس ایل کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے جانے والے کمنٹری باکس اور باؤنڈری ایس ایم ڈی کی کیبل کو جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل سانگ جاری

رات گئے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں