جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کورونا کے مثبت کیسز میں کمی، وباء میں مبتلاء مزید 73 افراد کی زندگی نہ بچ سکی

مزید 73 افراد

اسلام آباد : ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آگئی، تاہم مزید 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 733 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 2 ہزار 714 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پندرہ تا اٹھارہ سال کے عمر کے افراد کو 13 ستمبر سے ویکسین لگانے کا فیصلہ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 938 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 12 ہزار 809 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اشارعیہ 78 فیصد رہی، جبکہ 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں