جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا

افغان طالبان کا وفد

اسلام آباد : افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

‏افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ہے۔ طالبان وفد وزیر خارجہ کی دعوت پر دوحہ سے اسلام آباد پہنچا۔

طالبان کا وفد وزرات خارجہ میں پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق سے مذاکرات کرے گا۔ وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان امن میں پاکستان کا کردار اہم ہے : ترجمان افغان طالبان

افغان طالبان کے دورہ کا مقصد امن اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ بات چیت کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں