راجھستان: بھارت میں ڈپریشن کے شکار شخص نے 56 سے زائد ریزر بلیڈ نگل لیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ یشپال سنگھ نے ایک ایک کر کے 56 ریزر بلیڈ نگل لیے۔
یہ واقعہ جلور ضلع میں اس وقت سامنے آیا جب یشپال نے پیٹ میں درد کے باعث خون کی اُلٹی کی۔
رپورٹس کے مطابق خون کی اُلٹی ہونے پر یشپال کا روم میٹ اسے فوراً اسپتال لے گیا جہاں ایکسرے میں اس کے جسم کے اندر بلیڈ ظاہر ہوئے تاہم ڈاکٹروں نے اینڈو سکوپی کی اور فوری طور پر سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی اسپتال کی سنگین غلطی، پتھری نکالنے کے بجائے مریض کا گردہ ہی نکال دیا
ڈاکٹرز کے مطابق اس شخص کی گردن پر شدید کٹ کے نشانات تھے اور پورے جسم پر سوجن تھی جبکہ جسم کے اندر بھی کئی جگہوں پر کٹ تھے تاہم 7 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے سرجری کر کے 3 گھنٹے میں پیٹ سے تمام بلیڈ نکال لیے، اس شخص نے ریزر بلیڈ کو درمیان سے توڑا اور ایک ایک کرکے پلاسٹک سمیت ہی کھا لیے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ممکن ہے کہ نوجوان کو بے چینی یا ذہنی دباؤ تھا، جس کی وجہ سے اس نے بلیڈ کے 3 پورے پیکٹ کھا لیے۔
کامیاب آپریش اور جسم سے ریزر بلیڈ نکلنے کے بعد مریض کی حالت اب ٹھیک ہے۔