جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

موٹر وے پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم سے آگ لگ گئی، 20 افراد جاں بحق

20 افراد جاں بحق

ملتان : موٹر وے ایم 5 میں ہونے والے اس ہولناک تصادم کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے ایم 5 پر جلال پور پیروالا اور اوچ شریف کے درمیان آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر ہوگئی، اس افسوس ناک واقعے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد : دو موٹر سائیکلوں میں تصادم پر دھماکہ، تین افراد زخمی، بارودی مواد کا خدشہ

حادثے کے بعد آئل ٹینکر اور بس میں آگ لگ گئی، جس کے باعث ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔ موٹر وے پولیس اور ریسکیو عملے نے جائے حادثے پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا۔ مسافر بس لاہور سے کراچی آرہی تھی۔

متعلقہ خبریں