جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر، ایک شخص زخمی

سامان جل کر

کراچی : غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

سائٹ ایریا کے علاقے سائٹ غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس سے فیکٹری میں موجود مشینری دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے تین مقامات پر آتشزدگی کے واقعات، لانڈھی کی لنڈا فیکٹری کا آدھا حصہ منہدم

آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بھجانے پہنچی، مگر آگ کی شدت کا اندازہ کرتے ہوئے ایسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا اور شہر کے تمام فائر بریگیڈ اسٹیشن سے گاڑیاں بلوالی گئی۔

سائٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تقریبا دو گھنٹے میں قابو پالیا گیا، جس میں سولہ فائر فائٹر نے حصہ لیا، فیکٹری میں فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، مگر ملازمین کا کہنا ہے مشینری جل جانے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں