جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیو کراچی میں موزے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

موزے

کراچی : فائر برگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث نیو کراچی میں موزے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

نیو کراچی میں موزے بنانے والی فیکٹری میں ساڑھے تین بجے کے قریب آگ لگ گئی۔ ابتدائی طور پر دو گاڑیاں پہنچیں، بعد میں مزید پانچ فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی تیل کی بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ پر حساس اداروں کی تحقیقات

فیکٹری میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔ ایمرجنسی ایگزٹ بھی نہیں تھا، دیواریں توڑ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا اور پھر آگ پر قابو پا لیا گیا۔

خبر بناتے وقت فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری تھا، جو کہ طویل ہوسکتا ہے۔ فیکٹری میں بڑی تعداد میں وولن، کاٹن اور پولیسٹر کے موزے اور دھاگے موجود ہیں۔ واٹر بورڈ کی جانب سے پانی فراہم کردیا گیا ہے، بلا تعطل فائر آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں