جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں پانچ دن کا لاک ڈاؤن نافذ

پانچ دن

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں پانچ دن کے لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

جنوبی کوریا میں قائم شمالی کوریا کے بارے میں رپورٹ دینے والے ادارے نے ایک حکومتی اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سانس کی غیر متعینہ بیماری کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر  دارالحکومت پیانگ یانگ کو پانچ دن کے لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا ڈرون جنوبی کوریا کے صدارتی نو فلائی زون میں داخل ہوا : فوج کا اعتراف

عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹس میں براہ راست کوویڈ 19 کا ذکر نہیں کیا گیا۔ دارالحکومت میں لوگ لاک ڈاؤن کی افواہوں کے باعث بڑی مقدار میں کھانا خریدتے ہوئے گھبراہٹ میں دکھائی دیتے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے ابھی تک لاک ڈاؤن آرڈر کی خبر نہیں دی ہے۔

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں، پیانگ یانگ کے رہائشیوں نے نئے قمری سال کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں ماسک پہنے ہوئے تھے، ان میں سے کچھ ڈبل ماسکنگ یا اعلیٰ درجے کے ماسک کا استعمال کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں