جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی ٹیم کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ رکنی ٹیم

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس معاملے کی تحقیقات کے لیئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم کے ڈائریکٹر ہوں گے، جس کا نوٹیفیکیشن میں جاری کردیا گیا ہے۔ ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات مانگ لی گئیں

وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔ ایف آئی اے عمران خان، شاہ محمود قریشی، اعظم خان کو طلب بھی کرے گی، جس کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں