جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 113 افراد انتقال کرگئے

پاکستان

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 113 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 70 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 113 افراد مہلک وائرس کے انتقال کر چکے ہیں، جس سے ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 18 ہزار 70 تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی، کراچی کی موبائل مارکیٹ سیل

محض ایک روز کے اندر کورونا وائرس کے 4 ہزار 414 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں اب تک 8 لاکھ 29 ہزار 933 شہری جان لیوا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ سات چار ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اسی دوران ملک بھر کی لیبارٹریز میں کورونا کی تشخیص کے لئے 45 ہزار 275 ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

متعلقہ خبریں