جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں مزید 176 افراد کورونا وائرس کے مریض بن گئے

مزید 176

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار جاری ہیں، عالمی وباء نے مزید 176 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 29 ہزار 530 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 176 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی نئی خطرناک قسم، سندھ میں فائزر بطور بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 718 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 84 ہزار 365 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0 اشارعیہ 59 فیصد 923 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں کمی تو آتی جارہی ہے، مگر کبھی کبھار مثبت کیسز کا گراف بلکل نیچے جاتا ہے تو اگلے ہی دن ایک بار پھر اوپر چلا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب بار بار ویکسین لگانے کی اپیل کی جارہی ہیں۔ نئے آنے والی قسم کے باعث اب دنیا بھر میں بوسٹر دوز جلد از جلد لگوانے کی اپیل کی جارہی ہے۔

ادھر کورونا وائرس کی جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی نئی قسم نے دنیا کو پریشان کردیا ہے، جس کے نتیجے میں افریقی ممالک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

‏ڈبلیو ایچ او نے جنوبی افریقی کورونا کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے۔ سات افریقی ممالک میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ ‏پاکستان، برطانیہ، کینیڈا، امریکا، فرانس، ہالینڈ، مراکش، یو اے ای اور بحرین سمیت کئی ممالک نے متاثرہ سات ممالک پر پابندیاں لگا دیں ہیں۔

برطانیہ میں ایک ماہ کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔ ‏برطانوی ماہرین نے کورونا کی نئی قسم کو اب تک کا سب سے زیادہ پریشان کن وائرس قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں