جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں کورونا سے مزید 216 افراد متاثر

216

اسلام آباد : ملک میں کورونا کیسز میں بدستور کمی آرہی ہے، مزید 216 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار 435 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 216 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : این سی او سی کا 12 سے 15 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 618 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 80 ہزار 92 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0 اشارعیہ 64 فیصد رہی، ایک ہزار 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں