جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 193 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

2 ہزار 193

اسلام آباد : پاکستان بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ہے، وائرس سے متاثرہ مزید 2 ہزار 193 افراد سامنے آگئے ہیں۔

مہلک وباء کورونا وائرس نے مزید 2 ہزار 193 افراد کو متاثر کردیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہوگئی ہے، جبکہ 32 مزید افراد زندگی ہار بیٹھیں ہیں، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1 ہزار 17 ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 15 ہزار 346 ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس از خود نوٹس : وفاقی و صوبائی حکومتیں پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں : سپریم کورٹ

سندھ کورونا کیسز میں بدستور پہلے نمبر پر ہے، جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 17 ہزار 382، خیبر پختونخواہ میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968، اسلام آباد میں 1 ہزار 235، گلگت میں 579 اور آزاد کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 148 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد 351 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 316، پنجاب میں 297، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 10، گلگت میں چار آزاد کشمیر میں ایک موت ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہزار 919 ہوگئی ہے، جبکہ 14 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں