جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 48 افراد انتقال کرگئے

پاکستان

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 48 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے اور 1 ہزار 594 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 24 اموات ہوئیں۔ سندھ 13، آزاد کشمیر 2، کے پی 6، اسلام آباد میں 2 اور بلوچستان میں 1 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 48 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے اور 1 ہزار 594 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس پاکستان سے مزید 43 افراد کی جان لے گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 285 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 295 ہوگئی، ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 628 ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 489 ہے۔

متعلقہ خبریں