جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سونے کی قیمت میں مزید 3 ہزار سے زائد کا اضافہ، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

سونے 3 ہزار

کراچی : سونے کی قیمت میں فی تولہ 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونا آسمان پر پہنچنے لگا، قیمت میں ایک ہزار 950 روپے کا مزید اضافہ

10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافہ کے بعد 106567 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر شدید تیزی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر اضافہ کے بعد 1943 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں