جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

2.7کلو وزنی دیو قامت مینڈک پکڑا گیا

دیو قامت مینڈک

آسٹریلیا میں ایک دیو قامت مینڈک پایا گیا ہے جس کا وزن 2.7 کلو ہے۔

اس مینڈک کو ’ٹوڈزلا‘ کا لقب دیا گیا ہے، یہ ایک اہلکار کو شمالی کویئنز لینڈ کے کونوے نیشنل پارک میں ملا تھا۔

کوئینز لینڈ کا محکمہ برائے سائنس و ماحولیات راستہ صاف کر رہا تھا کہ انہیں وہاں یہ مینڈک نظر آیا۔

سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ مادہ مینڈک ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ جب ہم اسے مرکز پر لائے اور وزن کیا تو یہ جان کر حیران رہ گئے کہ مینڈک 2.7 کلو وزنی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑا مینڈک 2.65 کلو وزنی ہے جو سوئیڈن میں1991 کے دوران ملا تھا۔

اہلکار نے کہا کہ کوئینز لینڈ میوزیم اس کو ناپ کر فیصلہ کرے گا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مینڈک ہے یا پھرنہیں۔

یہ پڑھیں : دوران خطاب عمران خان پر کالے بکرے کا صدقہ ، دلچسپ ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں