جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اونچی ذات کے ہندوؤں کی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دم توڑ گئی

دم

اترپردیش: بھارت میں تصور کی جانے والی نچلی ذات کے ہندوؤں کی زندگی کو اجیرن کردیا گیا، دو ہفتے قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی لڑکی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار کہنے والے بھارت میں مسلمان تو کیا خود ہندوؤں کی زندگی بھی عذاب بنادی گئی، نچلی ذات کے ہندو خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈاکٹر کی آئسولیشن وارڈ میں 25 سالہ لڑکی کے ساتھ دو دن تک زیادتی

رواں ماہ چودہ سمتبر کو ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کو اے ایم یو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ایمس ریفر کردیا گیا تھا۔

اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار 19 برس کی دلت لڑکی کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں