جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، ایک حولدار شہید

پولیس موبائل پر دستی

پشاور : پولیس موبائل پر دستی بم حملے سے ایک حولدار شہید ہوگیا۔

پشاور میں تاج مارکیٹ کے قریب جمرود سے پشاور آنے والی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں اے ٹی ایس ٹیم کا ایک حولدار ابن امین شہید ہوگیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ کل سے 8 اگست تک کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پولیو مہم کے حوالے سے بھی شہر کی سکیورٹی پہلے ہی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی اور تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری تھی۔ نگرانی کا مقصد شرپسند عناصر کو شہر میں داخلے سے روکنا تھا۔ واقعے کے بعد شہر کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیا۔

سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ تمام زاویوں کو دیکھا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ تھا یا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں