جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جرنل قاسم سلیمانی کی شہادت، ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطحی وفد آج ایران جائے گا

ملی یکجہتی کونسل

لاہور : ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطحی وفد آج ایران جائے گا۔

ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطحی وفد سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں آج لاہور سے ایران جائے گا۔ وفد میں علامہ عارف حسین واحدی، ناصر عباس شیرازی، پیر صفدر گیلانی، سید ثاقب اکبر سمیت دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔

وفد ایرانی قیادت سے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کی امریکی حملے میں شہادت پر اظہار تعزیت اور اعلیٰ حکومتی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں، امام رضا علیہ السلام کے مزار سمیت اہم مقدس مذہبی مقامات کے دورے بھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جرنل سلیمانی کے قتل کا بدلہ، ایران کا عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ

ایران وفد بھجوانے کا فیصلہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔ دورے کا بنیادی مقصد ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی و اظہار تعزیت کرنا ہے۔  

 کونسل کے سربراہی اجلاس نے امریکی حملے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت بھی کی ہے۔ اپنے متفقہ اعلامیہ میں کونسل امریکہ کی تمام مسلم ممالک سے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں