جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ میں پیشی پر کھلبی مچ گئی

متاثرہ وکیل

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کے بینچ میں کورونا متاثرہ وکیل کی پیشی پر کھلبلی مچ گئی۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی سماعت ملتوی کی درخواست آئی تھی۔

وکیل خالد محمود نے کہا کہ مجھے کورونا وائرس ہوا ہے، پھر بھی آگیا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔ عدالت کے حکم پر وکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہر نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : بلوچستان حکومت سے مدرسے کے لیے فنڈز دینے پر جواب طلب

چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ ہمارا ملازم فائل اٹھا کر لے گیا؟ ملازم کو معلوم ہے وکیل کو کورونا ہوا ہے، پھر فائل نہیں اٹھانی چاہیے تھی۔

عدالتی عملے نے کہا کہ فائل اٹھانے والا بار کا ملازم ہے۔ متاثرہ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں میں اسپرے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں