جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کی اہم کامیابی، پھیپڑوں میں کورونا کی تشخیص کا جدید آلہ ‘کووریڈ’ مقامی سطح پر تیار

پھیپڑوں میں کورونا

اسلام آباد : پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا، ‏ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس ‘کووریڈ’ کی منظوری دیدی ہے۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ‘کووریڈ’ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ہے، جو پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل

انہوں نے کہا کہ ڈیوائس سے پھیپڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی، جو ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے۔ کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی۔ کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو فراہم کرے گا۔ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ کووریڈ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیار کردہ ہے، جس کی مقامی سطح پر تیاری بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں