جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

رات گئے پاکستان بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی شہر اب تک بجلی سے محروم

بریک

گڈو سے شروع ہونے والے بجلی کے فالٹ نے پورے ملک کو تاریکی کے اندھیرے میں ڈبودیا، کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بجلی بحال نہیں کی جاسکی تاہم کراچی اندرون سندھ، لاہور، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے پچاس فیصد سے زائد علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔

رات 11 بج کے 45 منٹ پر گڈو پاور ہاؤس میں فالٹ آیا۔ ایک سیکنڈ کے اندر ملک میں فریکوئنسی پچاس سے صفر ہوگئی۔ ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بریک ڈاؤن کی وجہ سے آزاد کشمیر بھی تاریکی میں ڈوب گیا۔

نیشنل گرڈ اسٹیشن سے بجلی غائب ہوئی اور بحالی کے کاموں کا آغاز ہوگیا۔ وزیر توانائی عمرایوب کنٹرول سینٹر میں پورے آپریشن کا جائزہ لیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کچرے سے بجلی بنانے کا بڑا فیصلہ

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے پر کام ہوا۔ ترسیل کا نظام بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ نیشنل گرڈ کی صلاحیت بڑھانے کے کام کا جلد آغاز کردیا جائے گا۔ فوری طور پر ملک بھر میں بجلی بحال کرنے کا آپریشن جاری ہے۔

فریکوئنسی صفر ہونے کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقاتی کمیٹی جلد ہی تفصیلی رپورٹ وزارت توانائی کو ارسال کرے گی۔

متعلقہ خبریں