اورکزئی : ووٹرز کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق

اورکزئی : اپر اورکزئی میں ووٹرز کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

پولیس کے مطابق اپر اورکزئی یخ کنڈاو میں قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ووٹرز کو گھروں سے پولنگ بوتھ تک لیجانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، جبکہ ایک سات سالہ بچہ لاپتہ ہے۔

پک اپ گاڑی آزاد امیدوار ملک حبیب نور کے ووٹرز کو غلجو لے جا رہے تھے، حادثے میں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے کی نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔