جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ماں کی گلی سڑی لاش کیساتھ کئی دن رہنے والا شخص گرفتار

بھارت

نئی دہلی: ایک شخص نے اپنی ماں کی گلی سڑی لاش کے ساتھ ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزارا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دہلی کے رہائشی ایک 54 سالہ شخص نے اپنی ماں کے مرنے کے بعد اس کی لاش کو ایک ہفتے سے زائد عرصے تک گھر میں ہی رکھا، اس دوران ماں کی لاش بری طرح گل سڑ چکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے عثمان پور میں پیش آیا تھا گزشتہ روز پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تو خاتون کی موت کی صحیح تاریخ کا پتہ نہیں چل سکا۔ تاہم لاش کے سڑنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ خاتون کم از کم ایک ہفتہ یا دس دن قبل ہی ہلاک ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ماں نے راشن لینے بھیجا بیٹا دلہن گھر لے آیا

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص کو آخری بار دس دن پہلے دیکھا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 54 سالہ ملزم بے روزگار ہے اور اس کی دماغی حالت بھی تسلی بخش نہیں یہ شراب نوشی کا عادی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق خاتون کی ہلاکت فطری وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔ اس کے دوبچے اور بھی تھے لیکن وہ ان کے ساتھ رابطے میں نہیں تھے اور موت کے وقت وہ اپنے54 سالہ بیٹے کے ساتھ رہ رہی تھی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں