جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

متعدد خواتین سے شادی کرنیوالے شخص کی عدالت میں ایک بیوی سے پٹائی

شادیاں

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، دھوکہ دہی سے متعدد خواتین سے شادیاں کرنے کا ملزم گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

جعلی جائیداد کے بعد اب جعلی شادیاں بھی نکلنے لگیں ۔ پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے متعدد خواتین سے شادیاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ملزم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جیسے ہی ملزم کو عدالت میں دیکھا تو متاثرہ خاتون نے ملزم کو بھری عدالت میں تھپڑ رسید کر دئیے

یہ بھی پڑھیں: کراچی : شادی میں رکاوٹ بننے والے 80 سالہ باپ کو اپنے ہی بیٹے نے قتل کردیا

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر کے ساتھ دو ہزار چودہ میں نکاح ہوا تھا، ملزم کاروبار کے لئے آٹھ لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا تھا۔

ملزم نے خاتون کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی ڈاکٹر ہے، پھانسنے کیلئے ایسے الزام لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں