اسلام آباد : افغانستان کے وزیر خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی آج تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، ان کے ہمراہ افغان وزراء کا وفد بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے بحران سے نمٹنا سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے : وزیراعظم
افغان وفد کے دورے میں پاک افغان تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ افغان وزیرخارجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔ راہداری، تجارت، مہاجرین اور آمدورفت میں سہولیات پر بھی گفتگو ہوگی۔