جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

23 اگست سے نیا مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہوگا: محکمہ موسمیات

کراچی

کراچی: محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے پیش گوئی کردی مون سون بارش کا سبب بننے والا نیا سلسلہ 23اگست کو سندھ میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا بارشوں کا سسٹم خلیج بنگال سے راجستھان بھارت کے راستے سندھ کا رخ کرے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون بارش کا سبب بننے والا نیا سلسلہ 23 اگست کو سندھ میں داخل ہوگا، سسٹم کے تحت دیہی سندھ کے اضلاع میں 23 اگست کی صبح سے بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں:سندھ حکومت کا متاثرہ اضلاع کے لئے فوری طور پر 30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون کا چھٹا سسٹم 23 اگست کی رات سے کراچی میں بارش کا سبب بنے گا، 24 اگست کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں