جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

جاپان میں کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

جاپان

ٹوکیو: جاپان میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی تبدیل شدہ قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے برازیل سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

جاپانی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی قسم کا مطالعہ کیا جارہا ہے اور پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے کہ موجودہ ویکیسن اس کے خلاف کتنی کاررآمد ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں کورونا کی نئی قسم پہنچ گئی، برسبین میں 3 روز کا لاک ڈاؤن

ان کا کہنا ہے کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی قسم تیزی سے پھیلے والے برطانیہ اور جنوبی افریقا کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے۔

متعلقہ خبریں