جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں جو محب وطن ہوتا ہے اسے غدار کا لقب دیا جاتا ہے: مریم نواز

پاکستان میں جو

حویلی: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے اتنا ہی بڑا غدار کا لقب دیا جاتا ہے۔

حویلی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیکڑوں جلسے کیے، اتنا نظم وضبط نہیں دیکھا، نوازشریف آپ کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹر کی طرح مودی کے حوالے نہیں کریں گے، نوازشریف آپ کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے بھی، دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکے کیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، عمران خان کشمیر کے جعلی وکیل ہیں، نوازشریف کا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، برہان وانی کا مقدمہ لڑنیوالے نوازشریف کو غدار کہا گیا، پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے اتنا ہی بڑا غدار کا لقب دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوربین لگا کر بھی دیکھیں تو عمران خان کے سبز باغ نظر نہیں آتے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ غداری کا لقب دینے والو دیکھو نوازشریف کی بیٹی آج ایل او سی پر کھڑی ہے، سرحدوں پر کھڑے محافظ بیٹوں کو بھی سلام پیش کرتی ہوں، بھارت سن لو، ہم چھین کر رہیں گے آزادی، خوشی ہے کسی پیسوں والی مشین کے ساتھ جلسہ نہیں کیا، مجھے خوشی ہے کہ مہم کیلئے کسی پیسے والے کا سہارا نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر میں اسلام آباد سے امیدوار کھڑا کیا، ووٹ خریدنے والا گیدڑ آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے؟، نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتا ہے، بیچتا نہیں،

آزاد کشمیر میں تمہارا کوئی جعلی دعویٰ نہیں چلے گا، عمران خان نے باغ میں جعلی جلسہ کیا، ایک ارب رشوت کے الزام میں سرکاری افسر کو فارغ کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ رشوت دینے، خریدنے والا عمران خان کے ساتھ اسٹیج پر کیوں بیٹھا ہے؟، الیکشن پر ڈاکا ڈال کر کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کا فیصلہ ہوچکا، کشمیریوں کو خبردار کرنے آئی ہوں۔

متعلقہ خبریں