جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی طلبی کیلئے دو برطانوی اخبارات میں بھی اشتہار شائع کرانے کی درخواست دائر

دو برطانوی اخبارات

اسلام آباد : حکومت نے دو برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کی اجازت طلب کرلی۔

حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی عدالت طلبی کا اشتہار دو برطانوی اخبارات میں بھی شائع کرانے کے لیئے درخواست جمع کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی طلبی کا اشتہار ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے حوالے

حکومتی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈیلی ٹیری گراف لندن اور ڈیلی گارجین لندن میں بھی اشتہار شائع کرنے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 اکتوبر کے حکم نامہ میں پاکستان کے دو اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں