کوہاٹ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

پشاور:کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تھانہ سٹی میں تعینات کانسٹیبل عباس نے تلخ کلامی پر ہیڈ کانسٹیبل سہیل اور کرامت حسین کو گولیاں ماردیں. کانسٹیبل کرامت حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل سہیل کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے. تھانہ سٹی ایس ایچ او آیت اللہ خان نے کانسٹیبل عباس کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا.