جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شام میں رہائشی عمارت زمین بوس، پانچ بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

پانچ بچوں سمیت 16

کارکن ملبے میں متاثرین اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں، اب تک پانچ بچوں سمیت 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

شام میں جنگ سے تباہ ہونے والے دوسرے شہر حلب میں ایک رہائشی پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور پانچ بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ عمارت میں سات خاندان رہائش پذیر تھے، جن کے افراد کی تعداد 35 بتائی جارہی ہے، یہ افراد جنگ کے دوران بے گھر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کی 50 کامیاب خواتین میں شیری رحمان شامل

چار افراد کو زخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا، تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے رساؤ نے عمارت کی بنیادوں کو کمزور کردیا تھا۔

خیال رہے کہ تقریباً 12 سال قبل شروع ہونے والے شامی تنازعے کے دوران حلب کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا اور باقی ماندہ ڈھانچے کو خستہ حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں