جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد، قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

اجلاس آج طلب

اسلام آباد : حکومت نے ٹی ایل پی سے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

حکومت نے کالعدم تحریک لبیک سے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جمعرات کی بجائے آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر قرارداد پیش کرنے کا اعلان

آج کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد نجی بزنس کے طور پر پیش کی جائے گی۔ آج قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن ہے۔

متعلقہ خبریں