جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

آئرن مین کی خصوصیت والا روبوٹ تیار کرلیا گیا

روبوٹ

اٹلی کی ایک کمپنی نے قدرتی آفات میں مشکل میں پھنسے افراد کو مدد فراہم کرنے والا آئرن مین کی خصوصیات والا روبوٹ بنالیا۔

آئرن مین نامی روبوٹک کردار کو آپ نے اب تک فلموں میں دیکھا ہوگا، لیکن اب حقیقت میں ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے جو مشکلات میں پھنسے انسانوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

اٹلی کی ایک ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ (آئی آئی ٹی) کی تخلیق کا نام آئی کب روبوٹ رکھا گیا ہے۔ یہ آئی کب قدرتی آفات میں ملبے پر چل کر یا مشکل خطوں میں اپنے پروپلژن بیک پیک کو استعمال کرتے ہوئے پریشان حال لوگوں کی مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انسان کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ، ویڈیو وائرل

آئی کب کی ہتھیلیوں میں موجود روبوٹک سسٹم اسے اس قابل بناتے ہیں کہ یہ پروپلژن راکٹوں کا استعمال کرکے فضا میں اڑتے وقت سمت اور پاور کو قابو میں رکھے۔

اس روبوٹ کا چھوٹا قد اسے ان جگہوں تک لے جاسکتا ہے جہاں انسان یا ڈرونز پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کے لیے نہیں جاسکتے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ روبوٹکس کی فیلڈ ان قدرتی آفات میں قابل قبول حل پیش کرنے کے اعتبار سے ابھی بھی کافی پیچھے ہیں۔

متعلقہ خبریں