جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

افغانستان میں شدید زلزلہ : 950 سے زائد افراد ہلاک

150 سے زائد

کابل : مشرقی افغانستان کے دور دراز علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد 950 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، یلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افغانستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جنوب مشرقی افغانستان کے دور دراز علاقوں میں آنے والے ایک طاقتور زلزلے کے بعد 950 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد  زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد مکانات کے تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔

طالبان انتظامیہ کی قدرتی آفات کی وزارت کے سربراہ محمد نسیم حقانی نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں پکتیکا صوبے میں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں 10 ملین بچے بھوک سے مر رہے ہیں، فوری مدد کی ضرورت ہے : این جی او

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.1 شدت کا زلزلہ پاکستانی سرحد کے قریب خوست شہر سے تقریباً 44 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر 51 کلومیٹر (31 میل) کی گہرائی میں آیا۔

دور دارز علاقے ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ بعض کو پاکستان منتقل کیئے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

مقامی صحافی نے میڈیا کو بتایا کہ خطے میں زیادہ تر گھر روایتی طور پر مٹی، پتھر اور دیگر مواد کے استعمال سے بنائے جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے، ایک ایسے وقت میں زلزلہ آیا ہے جب افغانستان ایک بڑے معاشی بحران کا شکار ہے، جہاں بنیادی ضروریات اور طبی سہولیات تک بہت کم رسائی ہے۔

متعلقہ خبریں