جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے مشتمل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے: وزیراعظم

موسمیاتی

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس شسپر گلیشئیر جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام

ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس پانی کے بچاؤ اور موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی اور اقدامات کرے گی۔

متعلقہ خبریں