جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان بھر میں کورونا سے ریکارڈ 40 نئی اموات، مجموعی تعداد تعداد 45 ہزار 898 تک جا پہنچی

40

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے زندگیاں نگلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 40 نئی اموات ہوگئیں۔

ملک بھر میں مہلک وباء نے مزید ایک ہزار 932 افراد کو متاثر کردیا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسری طرف کورونا وائرس 40 زندگیاں نگل گیا۔ ملک بھر میں وباء سے مرنے والوں کی تعداد 985 ہوگئی۔

دن بدن ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ سامنے آرہا ہے۔ سندھ میں مزید 706 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تعداد 17 ہزار 947 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے: وزیراعظم

پنجاب میں مزید 711 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 16 ہزار 685 تک پہنچ گئی۔ خیبر پختونخوا میں مزید 324 کیسز رپورٹ ہوئے، جنہوں نے تعداد 6554 تک پہنچا دی۔

بلوچستان میں مزید 65 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 2885 ہوگئی۔ جبکہ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جہاں مجموعی تعداد 1138 ہوگئی ہے۔ گلگت میں 556 اور آزاد کشمیر میں متاثرین کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد 345 ہے۔ سندھ میں 299، پنجاب میں 289، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9، گلگت میں چار اور آزاد کشمیر میں ایک موت ریکارڈ ہوئی۔

ملک بھر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 812 ہوگئی ہے۔ جبکہ میں وباء سے اب تک 13 ہزار 101 مریض صحتیاب ہوگئے۔

چوبیس گھنٹوں میں مزید 13 ہزار 962 ٹیسٹ کئے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 14 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں