جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

لبنان میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

تربیتی طیارہ گر

بیروت : تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

دارالحکومت بیروت سے شمال میں واقع پہاڑی ضلع کسروان میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ سیسنا 172 گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کرفیو نافذ

طیارہ لبنان کی فلائٹ ٹریننگ فرم اوپن اسکائی ایوی ایشن کا ملکیتی تھا۔ جمعرات کی دوپہر ڈیڑھ بجے اڑان بھری تھی اور پرواز کے 20 منٹ کے بعد گاؤں غوستہ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں