جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

حافظ آباد کی خاتون نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

حافظ آباد

حافظ آباد : خاتون نے فیملی کیس میں سسرال کے ساتھ سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مقدمے میں گھسیٹ لیا۔

حافظ آباد کی خاتون نے سسرال اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سسرال والے مدعیہ سے بچی لینا چاہتے ہیں۔ درخواست گزار کی ساس اور دو نندیں ٹرمپ کی کمپنی میں ملازم ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقامی پولیس پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک اور پارک کا افتتاح، حافظ الرحمن کو مرتضیٰ وہاب فوبیا ہوگیا : ایڈمنسٹریٹر کراچی

ڈی پی او نے کہا کہ حافظ آباد پولیس کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کوئی فون کال موصول نہ ہوئی۔ معاملہ معزز عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت کے فیصلے پر آئین و قانون کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں