جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

اپنے بالوں سے کئی ٹن وزنی ٹرک کھینچنے والی خاتون

برطانیہ

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون اناستاسیہ نے کئی ٹن وزنی ٹرک وین کو کئی میٹر دور تک کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بھاری بھرکم بس بالوں سے باآسانی کھینچ رہی ہیں۔ اناستاسیہ کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اپنے بالوں کے ذریعے کافی دیر فضا میں جھولنے والی ماہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لمبے بالوں کی خواہش، 23 سال سے بال نہ کٹوانے والی لڑکی

اناستاسیہ اپنے بالوں کو اچھی حالت میں رکھنے کےلیے ہر روز دو بوتل کنڈیشنر استعمال کرتی ہیں، ان کے لمبے بالوں کا انشورنس 13 لاکھ ڈالر (22 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد) میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں