جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آج زرداری خاندان کے ذاتی مفادات نے بھٹو کے نظریات کو کوڑے دان میں ڈال دیا: فیاض الحسن

فیاض

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے نظریات اور شہداء سے غداری اور بے وفائی پر مجبور کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سات کو سانحہ کارساز میں پیپلز پارٹی کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان طالبان کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ آج کراچی جلسے کی صدارت تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی اور روحانی سرپرست کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے نظریات اور شہداء سے غداری اور بے وفائی پر مجبور کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری خاندان صرف اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن، نیب ریفرنسز اور قید سے بچنے کے لیے سارے جتن کرنے رہا ہے۔ آج زرداری خاندان کے ذاتی مفادات نے بھٹو کے نظریات اور سیاسی فکر کو کوڑے دان میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان بڑے غرور و رعونت سے خود کو اور اپنے والد کو بڑا قرار دے رہی ہیں۔ بیگم صفدر اعوان یاد رکھیں! شیطان بھی اپنے تکبر و انا کے باعث جنت سے زمین پر پھینک دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں