جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

عالمی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی، اعلامیہ کے مطابق قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ اجلاس میں دی گئی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے پچاس کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے، اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی، رقم رائز منصوبے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خرچ کی جائے گی، پچیس کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے، پچیس کروڑ ڈالرز انٹر نیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔

پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں